راجستھان، ایم پی، چھتیس گڑھ کیلئے بی جے پی مشاہدین

   

نئی دہلی: بی جے پی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں قانون ساز پارٹی کے لیڈروں کے انتخاب کے لیے مشاہدین کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔پارٹی نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سروج پانڈے اور پارٹی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کو راجستھان، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، او بی سی مورچہ کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن اور پارٹی کی قومی سکریٹری آشا لاکڑا کو مدھیہ پردیش اور اور مرکزی وزراء ارجن منڈا، سربانند سونووال اور پارٹی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم کو چھتیس گڑھ کے لیے مشاہد مقرر کیا گیا ہے ۔یہ مشاہد اپنی اپنی نامزد ریاستوں میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں لیڈر کا انتخاب کریں گے ، جو ریاست کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالے گا۔