راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ میں کانگریس جیتے گی: سچن پائلٹ

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے پیر کو یقین ظاہر کیا کہ ان کی پارٹی راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں مکمل اکثریت کے ساتھ جیتے گی۔ انہوں نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ تلنگانہ کے عوام 30 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں کانگریس کو ووٹ دیں گے۔ پائلٹ نے دعویٰ کیا، “تین ریاستوں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں، جہاں انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، کانگریس واضح اور مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے۔”