جے پور : راجستھان میں آئندہ 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی عام انتخابات-2023 کے لیے 3037 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے جبکہ 396 نامزدگیوں کو مسترد کر دیا گیا۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے بتایا کہ سبھی 200 اسمبلی حلقوں سے موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی منگل کو جانچ کے دوران 3037 پرچہ نامزدگی درست پائے گئے اور 396 کو مسترد کر دیا گیا جبکہ تین امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔انہوں نے بتایا کہ 9 نومبر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے ۔ ووٹنگ کا عمل ایک ہی مرحلے میں 25 نومبر کو مکمل ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔
