راجستھان اسمبلی میں بل منظور

   

ہجومی تشدد کے مجرمین کو عمر قید، پانچ لاکھ روپئے جرمانہ
جئے پور 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان قانون ساز اسمبلی نے پیر کو ایک بل منظور کرلیا جس میں ہجومی تشدد میں کسیش خص کی ہلاکت کے مجرمین کو عمر قید اور 5 لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا رکھی گئی ہے۔ راجستھان تحفظ ہجومی تشدد بل 2019 ودھان سبھا میں اپوزیشن بی جے پی کے احتجاج کے درمیان ندائی ووٹ سے منظور کرلیا گیا۔ وزیر پارلیمانی اُمور شانتی دھاری وال نے یہ بل پیش کیا تھا۔ بی جے پی نے اس کو سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دھاری وال نے کہاکہ ہندوستانی تعزیری ضابطہ اور فوجداری ضابطہ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے کئی دفعات اگرچہ موجود ضرور ہیں لیکن ناکافی تھے جس کے پیش نظر قانون سازی کی گئی ہے۔