جے پور: راجستھان میں سولہویں اسمبلی کا پہلا خصوصی اجلاس 20 دسمبر سے شروع ہوگا۔ گورنر کلراج مشرا نے 16ویں اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی منظوری دے دی ہے جو دو دن تک چلے گا۔ کلراج مشرا نے بتایا کہ یہ سیشن 20 دسمبر سے شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیشن میں 20 دسمبر کو پروٹیم اسپیکر کالی چرن صراف نومنتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے ، جبکہ دوسرے دن 21 دسمبر کو باقی اراکین اسمبلی کی حلف برداری اور راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات 2023 میں بی جے پی نے 115 سیٹوں کی واضح اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائی ہے اور پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہونے والے بجھن لال شرما کو وزیر اعلی بنایا ہے ۔