راجستھان اسمبلی کی کارروائی اسپیکر اور وزیر کے درمیان تلخی پر ملتوی

   

جئے پور 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی نے آج ایوان کی کارروائی نصف گھنٹے کے لئے ملتوی کردی جبکہ ریاستی وزیر پارلیمانی اُمور شانتی دھریوال اُن سے اُلجھ پڑے۔ وقفہ صفر کے دوران جب اسپیکر نے اپوزیشن بی جے پی کے عائد کردہ الزامات پر دھریوال کو اجازت نہیں دی تو دونوں میں تکرار ہوگئی۔