راجستھان اور مدھیہ پردیش کے گورنر کی 7 جولائی کو اہم میٹنگ

   

ادے پور: راجستھان اور مدھیہ پردیش کے گورنر کی ایک اہم میٹنگ 7 جولائی کو ادے پور میں ڈویژنل کمشنریٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ڈویژنل کمشنر راجندر بھٹ نے کہا کہ دونوں گورنروں کے ساتھ 15 اضلاع کے کلکٹر-ایس پی اور متعلقہ ڈویژنل کمشنر اور آئی جی بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ وی آئی پی کی میٹنگ کے پیش نظر بہتر انتظامات کے ذریعہ راجستھان کی اچھی تصویر پیش کرنے کی بات کہی۔مسٹر بھٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ دونوں گورنروں کی آمد سے لے کر ان کی روانگی تک تمام انتظامات پر وقت پر تمام تیاریاں مکمل کریں۔


تریپورہ رتھ سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو ئی
اگرتلہ: تریپورہ کے رتھ حادثے میں مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے ۔منگل کی رات اگرتلہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں شدید طور پر بیمار رتنا دھر کی موت کے ساتھ، رتھ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی، پولیس نے بدھ کو بتایا ‘‘وہ ان تین لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں شدید چوٹیں آئی تھیں اور انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں زیر نگرانی رکھا گیا تھا۔ آخرکار وہ ایک ہفتہ چلی زندگی کی لڑائی کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں’’۔اس دوران جلوس کے منتظم اسکون کے ارکان نے کمار گھاٹ میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔