جے پور: راجستھان میں محکمہ برقی سے 31 دسمبر 2023 تک بجلی کے بل کی بقایہ رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع بجلی کنکشن کی بقایہ رقم کو بغیر سود اور جرمانے کے جمع کرنے ‘ایمنسٹی اسکیم’ نافذ کی گئی ۔ ڈسکام کی چیئرمین اور جے پور ڈسکام کی منیجنگ ڈائریکٹر آرتی ڈوگرا نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم تین بجلی کارپوریشنوں جے پور، جودھپور اور اجمیر کے صارفین کیلئے ہے ۔ اس کے تحت صارفین بقایہ رقم جمع کروا کر کنکشن حاصل کر سکتے ہیں، جس کے تحت زرعی زمرہ کے صارفین کے منقطع کنکشن زرعی پالیسی کی مروجہ شقوں کے مطابق منسلک کیے جائیں گے ، جبکہ دیگر کیٹیگری کے صارفین کے کنکشنز بھی ٹی سی او ایس ۔2021 کی دفعات کے مطابق منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ صرف ان صارفین کو ملے گا جنہوں نے گزشتہ تین سالوں میں ایسی اسکیموں سے فائدہ نہیں اٹھایا ۔
ایس جی پی سی حکومتوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے :دھامی
امرتسر: شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے 104 ویں یوم تاسیس پر ایک تقریب میں صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا کہ تنظیم نے ہمیشہ سکھ مت کے پرچار اور سکھ تحفظات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور سکھوں کی علیحدہ شناخت کیلئے سرگرم ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایس جی پی سی حکومتوں کی نظر میں کھٹکتی ہے ۔