جے پور : راجستھان کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے شروعاتی نتائج میں برسراقتدار کانگریس نے سبقت حاصل کر لی ہے ۔ اب تک کے 23 نتائج کے مطابق کانگریس نے 15 بلدیہ میں چیئرمین بنانے میں کامیاب رہی ہے جبکہ اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) محض آٹھ بلدیاتی حلقے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ بھرت پور کے ندبئی بلدیہ حلقے میں 20 برس کے بعد کانگریس کا چیئرمین منتخب ہوا ہے ۔ اب تک کے نتائج میں جہاں کانگریس کا چیئرمین منتخب ہوا’ ان میں ٹوڈا بھیم، کاماں، کیسری سنگھ پور، شری کرن پور، وراٹ نگر، جوبنیر، باندی کُئی، پدم پور، سوائی مادھوپور، بھساور، گجسنگھ پور، باڑی نگر، شاہ پورہ اور پیپڑ حلقے شامل ہیں۔ اسی طرح بی جے پی کا میئر بنا ان میں اٹاوہ، سادُل شہر، کشن گڑھ باس، بِلاڑہ، آبوروڈ، کَھیرتھل، راج گڑھ اور گنگاپور سٹی میونسپل شامل ہے ۔ صبح 10 بجے پر امن ووٹنگ شروع جو دوپہر دو بجے تک چلی اور اس کے بعد ووٹ شماری شروع ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 11 دسمبر کو 12 اضلاع کے 50 حلقے کے الیکشن کے بعد پانچ میونسپل بہروڈ۔ کَھیڑلی، بیانا، ڈیگ اور رائے سنگھ نگر میں میئر بلا مقابلہ منتخب کیے گئے ۔
