راجستھان بلدی انتخابات :کانگریس کی شاندار کامیابی

   

جے پور: راجستھان کے 20 اضلاع میں 90 مقامی بلدیات پر ہوئے انتخابات کے نتائج کا آج اعلان ہوا۔ کانگریس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد شہروں کو بی جے پی سے چھین لیا ہے۔ کانگریس نے سب سے زیادہ 1197 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔ جبکہ، بی جے پی 1140 وارڈس میں کامیاب رہی۔ آزاد امیدواروں نے 634 وارڈوں میں، 46 وارڈوں میں این سی پی، 13 وارڈوں میں آر ایل پی کو کامیابی ملی۔