راجستھان :بی جے پی ،کانگریس ورکرس کی جھڑپ ، 2 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

سکر: راجستھان کے علاقہ سکر میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس کے درمیان جھڑپ کے دوران باپ بیٹا ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے اب تک 22 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ راجستھان پنچایت انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی کامیابی کے بعد پارٹی قائدین اور ورکر بھی جشن منار ہے تھے کہ اس دوران کانگریس ورکرس اور بی جے پی ورکرس میں جھڑپ ہوئی ۔ یہ ورکرس اپنے ہاتھوں میں لاٹھیاں لئے ہوئے ایک دوسرے پر حملہ کررہے تھے۔ بعض ورکرس نے سنگباری شروع کردی اور مقامی مکانات پر حملہ کیا۔