راجستھان : بی جے پی اور کانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

   

جے پور۔ بی جے پی نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے لیے 83 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ وسندھرا راجے جھالراپٹن سے الیکشن لڑیں گی، جب کہ اپوزیشن لیڈر راجیندر راٹھور کی سیٹ تبدیل کر دی گئی ہے۔ انہیں چورو کے بجائے تارا نگر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔وہ پہلے ہی تارا نگر سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔ جے پور کی ودیادھر نگر سیٹ سے ایم ایل اے نرپت سنگھ راجوی کو اب چتوڑ گڑھ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پہلی فہرست میں بی جے پی نے ان کا ٹکٹ منسوخ کر کے ودیادھر نگر سے راجسمند کی ایم پی دیا کماری کو ٹکٹ دیا ہے۔بی جے پی نے اس سے قبل 9 اکتوبر کو 41 اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ اس فہرست میں کئی حیران کن نام ہیں۔ کانگریس نے بھی امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کی ہے۔ ادے پور کے سابق شاہی خاندان کے رکن وشوراج سنگھ میواڑ کو ناتھدوارا سے ٹکٹ دیا گیا ہے، وہ کچھ دن پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔