راجستھان: تین جماعت ساتھیوں نے قابل اعتراض ویڈیو کے ذریعہ سے لڑکی کی سات ماہ تک عصمت ریزی کی۔

,

   

جودھپور(راجستھان): ایک بارھویں جماعت کے تین طالب علموں نے اپنی ہی جماعت ساتھی کی سات ماہ عصمت ریزی کی اور اس جرم کی ویڈیو گرافی کرنے کے بعد سوشیل میڈیا پر وائرل بھی کیا۔ یہ واقعہ پھلوڈی پولیس اسٹیشن جودھپور علاقہ میں پیش آیا۔ ملزمین مفرور بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ 17 سالہ لڑکی تینوں ملزمین میں سے ایک کے ساتھ دامن محبت میں گرفتار تھیں۔ ان کی یہ محبت جسمانی تعلقات میں تبدیل ہوگئی۔ دیگر دو ملزمین نے ان کے جسمانی تعلقات کے وقت ویڈیو گرافی کرلی۔ بعد ازاں لڑکی کو یہ ویڈیو وائرل کردینے کی دھمکی دیتے ہوئے ان دونوں نے بھی اس کا جسمانی استحصال کیا۔ یہ تینوں ملزمین سات ماہ تک اس کا مسلسل جنسی استحصال کرتے رہے۔ متاثرہ لڑکی مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے خدشہ سے کسی کو اس بارے میں نہیں بتاپائی۔

پھلوڈی پولیس اسٹیشن انچارج پارس سونی نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکی نے ایک شکایت درج کروائی کہ ا س کے تین جماعت ساتھی اس کی ایک قابل اعتراض ویڈیو کے ذریعہ سے بلیک میل کرتے ہوئے پچھلے سات ماہ سے اس کا جنسی استحصال کررہے ہیں۔ پارس سونی نے بتایا کہ لڑکی کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376-D,3/4,5/6 کے تحت اور پوسکو ایکٹ اور آئی ایکٹ کے 67 دفعہ کے تحت مقدمہ کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بہت جلد ہم ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے مذکورہ موبائل فون ضبط کرلیں گے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔