نئی دہلی: ہماچل پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کے بعد اب راجستھان میں بھی اس کی بحث زوروں پر ہے۔ وزیر اعلٰی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) کو بحال کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین ریاستی حکومت کا اٹوٹ حصہ ہیں اور حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی عوامی فلاحی اسکیموں کے فائدے کو آخری منزل تک پہنچانے میں ملازمین کا اہم رول ہے۔سی ایم گہلوت نے گورنمنٹ سکریٹریٹ میں ملازم تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ پری بجٹ ڈائیلاگ سے خطاب کیا۔