جئے پور : راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2021 ء کے لئے اپنی نئی جرسی کی تقریب رونمائی کے لئے میدان میں ایک راست شو کا اہتمام کیا۔ آئی پی ایل کا 9 اپریل کو آغاز ہورہا ہے جبکہ اِس کا افتتاحی مقابلہ چینائی میں کھیلا جائے گا۔ سوائیمان سنگھ اسٹیڈیم میں منعقدہ جرسی کی رونمائی تقریب میں تھری ڈی پروجیکشن اور روشنیوں کا ایک بہترین شو منعقد کیا گیا جس میں راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں نے 2021 ء سیزن کے لئے اپنی ٹی شرٹ کی رونمائی کی۔ راجستھان رائلز میں آئی پی ایل کا افتتاحی ایڈیشن اپنے نام کیا تھا اور اُس وقت ٹیم کی قیادت آسٹریلیا کے افسانوی اسپنر شین وارن نے کی تھی۔