70 گرام ہیروئن ضبط، دو افراد گرفتار، راچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/10 نومبر، ( سیاست نیوز) راجستھان سے حیدرآباد منتقل کی جارہی منشیات کے ایک ریاکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے راچہ کنڈہ پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 70 گرام ہیرائن ضبط کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اور ناگول پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے اس ریاکٹ کا پردہ فاش کیا اور 27 سالہ ٹنک پنکج بھائی اور 19 سالہ پرجا پتی مکیش لکشمن جی بھائی ساکنان عنبرپیٹ متوطن راجستھان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 70 گرام ہیروئن کے علاوہ ایک ویٹنگ مشین، 2 موبائیل فون اور ایک ہزار 570 روپئے نقد رقم بھی ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین آپس میں رشتہ دار ہیں جو منشیات کے عادی ہیں۔ منشیات کے استعمال کے دوران انہوں نے منشیات کو فروخت کرنے کا بھی منصوبہ تیار کرلیا اور راجستھان سے منشیات خرید کر حیدرآباد میں فروخت کررہے تھے۔ منشیات کے خلاف چوکس پولیس راچہ کنڈہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ع