جئے پور (راجستھان)۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک راجستھانی عورت جو اپنی شادی کے بعد 23 دن تک لاپتہ تھی، وہ اپنی ہی ایک ہم جنس کے ساتھ گزشتہ دو شنبہ کو ہریانہ میں رہتی ہوئی پائی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان 4 سال سے ہم جنسی کا رشتہ قائم تھا۔ اس جوڑے کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں انہوں نے یہ دلیل پیش کی کہ بالغ ہونے کی حیثیت سے انہیں اپنا ساتھی چننے کا اختیار حاصل ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں آزاد کردیا گیا اور انہیں اجازت دے دی گئی کہ وہ جہاں چاہے رہیں۔