راجستھان شادی سے متعلق نئے قانون کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

   

راجستھان شادی سے متعلق نئے قانون کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے آرڈیننس کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیا شادی کا قانون بچپن کی شادی کو جائز قرار دیتا ہے کم عمری کی شادیوں کے اندراج کی اجازت خطرناک صورت حال پیدا کرے گی اس سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا یوتھ بار ایسوسی ایشن نے یہ درخواست دائر کی ہے یہ درخواست راجستھان لازمی شادی رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2021 کے سیکشن 8 کی آئینی جواز کو چیلنج کرتی ہے یہ ترمیم بچوں کی شادیوں کے اندراج کی اجازت دیتی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجستھان حکومت پچھلے دروازے سے داخلے کی اجازت دے کر بچوں کی شادی کی اجازت دینا چاہتی ہے جو کہ قانون کے تحت غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے