جے پور: راجستھان میں 13 نومبر کو سات اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان سات اسمبلی حلقوں رام گڑھ، دوسہ، جھنجھنو، سالمبر، چوراسی، کھنوسار اور دیولی اونیاڑہ میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے امن و امان کے مضبوط انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر نوین مہاجن نے کہا کہ ووٹنگ کے دن 13 نومبر کو ان علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور ان علاقوں میں 9 ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ۔ ان میں سینٹرل پولیس فورس کی 43 کمپنیاں امن و امان کی نگرانی اور حفاظت کریں گی۔ رام گڑھ اور دوسہ میں نو، آٹھ، کھنوسار میں آٹھ، دیولی اونیاڑہ میں چھ، چوراسی میں پانچ، جھنجھنو میں چار اور سالمبر میں دو کمپنیاں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کی جائیں گی۔مہاجن نے کہا کہ اس کے علاوہ آر اے سی کی 17 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، جن میں سے دو دو کمپنیاں رام گڑھ، جھنجھنو، سالمبر، چوراسی اور دیولی ۔ انیارہ میں، تین دوسہ میں اور چار کھنوسار میں تعینات کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ تمام ریاستی پولیس کے 6275 اہلکار اور ہوم گارڈ کے 650 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے دن سخت چیکنگ اور نگرانی کیلئے ہر اسمبلی حلقہ میں فلائنگ اسکواڈ اور ایس ایس ٹی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی اخراجات پر نظر رکھنے اضافی مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ ووٹنگ کے دوران 1122 پولنگ اسٹیشنز کی لائیو ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ ایک ہی جگہ پر تین پولنگ اسٹیشنوں پر ایک کیمرہ اور تین سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر دو کیمرے پولنگ بوتھ کے باہر لگائے جائیں گے اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسمبلی حلقہ سے متعلق پورے ضلع میں امن و امان کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔