کوٹا : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے چہارنشبہ کو یہاں جھالاواڑ روڈ پر واقع سٹی آکسیجن پارک کا افتتاح کیا۔ صبح تقریباً 11.45 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کوٹا ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد مسٹر گہلوت سیدھے سٹی آکسیجن پارک گئے اور اس کا افتتاح کیا۔ پروگرام کی صدارت شہری ترقی اور خود مختار حکومت کی وزیر شانتی دھاریوال نے کی، جب کہ افتتاح کے موقع پر اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی، وزیر تعلیم بی ڈی کلا، وزیر محصول رام لال جاٹ، وزیر خوراک پرتاپ سنگھ کھچاریاواس سمیت گہلوت حکومت کے کئی وزراء موجود تھے ۔ ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ دوٹاسرا اور مختلف کارپوریشنوں، بورڈز کے صدور، ایم ایل اے اور کانگریس کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ اس کے بعد گہلوت نے اپنی کابینہ کے ساتھیوں اور عہدیداروں کے ساتھ آکسیجن سٹی پارک کا دورہ کیا اور اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کی تعریف کی۔