راجستھان میں آئسولیشن وارڈس قائم کرنے کی ہدایت

   

جئے پور 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وباء کے دوران وزیر اعلیٰ راجستھان اشوک گہلوٹ نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹس کے ہاسپٹلس میں آئسولیشن وارڈس قائم کرنے انتظام کریں اور ساتھ ہی ساتھ ادویات کی سربراہی کو بھی یقینی بنائیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے ایک جائزہ اجلاس کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صدارت کرتے ہوئے اُنھوں نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ سماجی رابطوں میں فاصلے برقرار رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست میں کہیں بھی زیادہ لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس پر عمل کریں۔ اس بحران کے وقت ہر ایک کو سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔