راجستھان میں اچھی بارش سے موسم خوشگوار

   

جے پور، 12 ستمبر: راجستھان میں مانسون کی بارش کا دور جاری ہے اور دارالحکومت جے پور سمیت کئی مقامات پر گذشتہ دو تین دنوں سے رک رک کر اچھی بارش ہو رہی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیاہے ۔ جے پور میں آج صبح سے رک رک کر بارش کا دور جاری رہا اور شہر کے سی اسکیم، ٹونک پھاٹک، برکت نگر، تروینی نگر، گوپال پورہ بائی پاس، جھونٹ واڑہ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ آبی وسائل کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں ادے پور کے کوٹڑہ میں سب سے زیادہ 114 ملی میٹر برسات درج کی گئی ہے ۔