جے پور : راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت سازی سے متعلق سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور 115 سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کرنے والی بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی ایک میٹنگ منگل کو ہوئی۔بی جے پی کے ریاستی نائب صدر شرون سنگھ باگڑی کے مطابق پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ منگل کو یہاں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں ہوگی۔ باگڑی نے کہا کہ کل یہاں پارٹی دفتر میں میٹنگ ہوگی اور اس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں اور ریاستی صدر سی پی جوشی، سینئر لیڈر راجندر سنگھ راٹھوڑ، چندر شیکھر اور دیگر سینئر لیڈر موجود ہیں اور انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں ۔