راجستھان میں بی جے پی کے دو ایم ایل ایز کیخلاف مقدمہ درج

,

   

٭ راجستھان پولیس نے بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی مدن، دلاور اور اشوک لاہوٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن پر ایک طبقہ کے خلاف اشتعال انگیز ریمارکس کرنے ، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور افواہیں پھیلانے کا الزام ہے۔ دونوں ارکان اسمبلی میں مبینہ طور پر ایک خاص طبقہ کے خلاف اپنی نفرت انگیز تقاریر کے ویڈیوز بھی وائرل کئے ہیں ۔ اشوک لاہوٹی نے ان کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر کہا کہ ان کو دھمکانے اور ان پر دباؤ ڈالنے کیلئے مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔