راجستھان میں تلنگانہ پولیس پر حملہ، سب انسپکٹر شدید زخمی

,

   

بھلوارا (راجستھان): راجستھان کے بھلوارا ضلع کے براٹیہ گاؤں میں تلنگانہ پولیس پر حملہ کردیا گیا جب وہ یہاں ایک مجرم کو پکڑنے کے سلسلہ میں آئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ پولیس براٹیہ گاؤں کے گلاب پور علاقہ میں ایک مجرم کو پکڑنے کیلئے آئی ہوئی تھی۔ گاؤں کے چند لوگوں نے ان پر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں سب انسپکٹر شیو کمار اور تین کانسٹبل زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ شیو کمار شدید زخمی ہوگئے انہیں بھلوارا اسپتال لیجایاگیا۔جبکہ تینوں کانسٹبلس کو معمولی زخم آئے۔ گلاب پور پولیس نے سرکاری کام اور مجرم کو پکڑنے میں مداخلت کرنے اور سرکاری عملہ پر حملہ کرنے کے جرم میں کیس درج کرلیا۔