راجستھان میں دسہرہ پر 215فٹ راون کا پتلا جلایا جائیگا

   

کوٹہ، 21 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے کوٹہ میں 132 واں قومی دسہرہ میلہ اس سال 215 فٹ لمبا راون کا پتلا جلانے کے ساتھ کئی لحاظ سے خاص ہوگا۔ میلہ کمیٹی کے چیئرمین وویک راجونشی نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ ترنگا تھیم پر مبنی یہ میلہ فوج اور فوجیوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی دسہرہ میلے کا افتتاح پیر کو شام 5:30 بجے شری رام رنگ منچ میں بڑے دھوم دھام سے کیا جائے گا۔