جئے پور ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 6 مسافر ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جبکہ دیگر چار ٹرینیں زبردست بارش اور ٹرین کی پٹریوں پر پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے منسوخ کی گئیں ۔ اس طرح جملہ 10 ٹرینیں منسوخ ہوئیں۔
جام نگر میں سرکاری بس نہر میں گری،خاتون زخمی
جام نگر،4ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں ضلع جام نگر کے جوڈیا علاقے میں بدھ کو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس نہر میں گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ جام نگر -آمرن شاہراہ پر میگھپر گاؤں کے نزدیک صبح نہر کے پاس بنے راستے پر جانے والی بس برسات سے خراب ہوئے راستے پر پھسل کر بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی حادثے میں بس میں سوار 14مسافروں میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔