راجستھان میں عآپ تیسرے متبادل کے طور پر ابھر کر حکومت بنائے گی :ونئے مشرا

   

اجمیر: عام آدمی پارٹی (آپ) کے راجستھان الیکشن انچارج ونئے مشرا نے آج یہاں دعویٰ کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی راجستھان میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تمام دو سو اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑ کر تیسرے متبادل کے طور طور پر ابھر کر ریاست میں حکومت بنائے گی۔ مشرا کریاکارتا سمواد یاترا کے حصہ کے طور پر پشکر جانے سے پہلے اجمیر میں ایک پریس کانفرنس میں بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ساتوں ڈویژنوں میں کاریاکرتا سمواد یاترا کا انعقاد کرکے تنظیم کو مضبوطی دینے کا کام بڑی سرگرمی کے ساتھ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم بدعنوانی، بے روزگاری، خواتین پر مظالم، تعلیم کو بنیادی وجہ بنا کر انتخابی میدان میں اترے گی۔ راجستھان کی گہلوت حکومت میں بدعنوانی کو اپنے عروج پر بتاتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ 70 فیصد پیسہ بدعنوانی میں جا رہا ہے اور 30 فیصد سے ترقی کی جاررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ دونوں پارٹیاں جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، آپ پارٹی سڑکوں پر آکر ان کو بے نقاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں وزیر اعلیٰ کرسی بچانے کی فکر میں ہیں تو بی جے پی میں یہ کشمکش چل رہی ہے کہ کون وزیر اعلیٰ بنے ۔ ایک سوال کے جواب میں مشرا نے کہا کہ ریاست کے کئی ایم پی اور ایم ایل ایز اور خاندان کے بااثر افراد پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وقت آنے پر سامنے آئیں گے ۔