الور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کا آج الور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، کابینہ وزیر شکنتلا راوت، وزیر تکارام جولی، ممبران اسمبلی دیپ چند کھیریا، صدر صفیہ خان، میوات ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدرزبیر خان نے گلدستے پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے الور شہر کے ایم ایل اے اور الور کے ورکنگ صدر گھنشیام گرجر نے ہیلی پیڈ پر ہی گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ الور شہر کے ایم ایل اے نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو میمورنڈم سونپا۔ وزیر اعلیٰ صبح تقریباً 11.30 بجے منی سکریٹریٹ پہنچے جہاں تلک لگا کر ان کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے سب سے پہلے منی سیکریٹریٹ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور پھول چڑھائے ۔ اس کے بعد انہوں نے فیتہ کاٹ کر منی سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ مہنگائی ریلیف کیمپ پہنچے ، جہاں انہوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور مستحقین سے بات چیت کی۔