جے پور: راجستھان میں نرسنگ ملازمین اب اپنے مطالبات کو لے کر اپنا احتجاج تیز کریں گے ۔ ریاست کی دونوں بڑی نرسوں کی تنظیموں نے راجستھان نرسز ایسوسی ایشن اور راجستھان ا سٹیٹ نرسز ایسوسی ایشن انٹیگریٹڈ سمیت کئی تنظیموں نے جمعہ کو ایک مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا اور ریاست گیر مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے ۔ راجستھان نرسز اسوسی ایشن کے ریاستی صدر پیارے لال چودھری اور ریاستی کنوینر نریندر سنگھ شیخاوت نے اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ نرسوں کے زیر التواء 11 نکاتی مطالبات کی طرف طویل عرصے سے مسلسل یاددہانیوں اور مظاہروں کے باوجود گزشتہ چار میں کوئی توجہ نہ دینے اور ریاست کی نرسنگ ملازمین کے مطالبات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے اب ریاست کے ایمرجنسی نرسس کیڈر کو سڑکوں پر اترنے پر مجبور کیا ہونا پڑ رہاہے جو کہ افسوسناک ہے ۔ نئی تشکیل شدہ سنگھرش سمیتی کے ریاستی صلاح کار رام سجن یادو اور جنرل سکریٹری کیلاش شرما نے میٹنگ میں بتایا کہ ریاستی حکومت کو مشترکہ مطالبہ نامہ بھیجنے اور جے پور ضلع سنگھرش سمیتی کی تشکیل کے بعد یکم جولائی کو سوائی مان سنگھ اسپتال کی نرسنگ ملازمین نے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک اسپتال سپرنٹنڈنٹ کے گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے گیٹ میٹنگ کرکے آئندہ ریاست گیر تحریک کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ چودھری نے کہا کہ ریاست میں نرسنگ آفیسر، نرسنگ ٹیوٹراور اے این ایم ایل ایچ درجہ کے تمام عہدوں میں مرکز ہی نہیں بلکہ دہلی، اتر پردیش، بہار، ہماچل پردیش، ہریانہ وغیرہ پڑوسی ریاستوں کے مقابلے میں اصل تنخواہ میں ہی 7100 سے 22700 روپے ماہانہ جیسی ایک ہی بجٹ کے اعلان 2023 میں 9، 18، 27 سال کی اعلیٰ پروموشن پوسٹ پے سکیل کے حوالے سے میں اعلان کے مطابق نر سیز کی بنیادی تنخواہ 27 سال کی خدمت کے بعد ریاستی خدمت کے ہی جونیئر انجینئر، سب انسپکٹر، سیکنڈ کلاس ٹیچر، اکاؤنٹس آفیسر وغیرہ سے دو سے تین پے لیول ڈاؤن ہونے جیسے معاشی تفاوت ناقابل برداشت ہے ۔