راجستھان میں پاکستانی پرچم چھپا ہوا غبارہ ہوا گنگا نگر میں دستیاب

   

بیکانیر 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک غبارہ جس پر پاکستان کا پرچم شائع کیا گیا ہے، اور 14 اگسٹ مبارک کے الفاظ تحریر ہیں، رجستھان کے شہر گنگانگر کے ایک کھیت میں دستیاب ہوا۔ رائے سنگھ نگر کے ایک دیہاتی نے اِس غبارہ کو دیکھا اور اِس کی اطلاع دی۔ پاکستان کا یوم آزادی 14 اگسٹ کو منایا جاتا ہے۔ گنگانگر اُن 4 اضلاع میں شامل ہے جو راجستھان میں پاکستان کی سرحد سے متصل واقع ہیں۔