راجستھان میں کانگریس اراکین اسمبلی کی بغاوت پر سونیا گاندھی کی نظر، اشوک گہلوت-سچن پائلٹ دہلی طلب

   

نئی دہلی: راجستھان میں ہو رہے سیاسی ہلچل کے درمیان سونیا گاندھی نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سچن پائلٹ، کانگریس انچارج اجے ماکن اور ملیکا ارجن کھڑگے کو پیر کے روز دہلی بلایا ہے۔ دوسری طرف، اجے ماکن کا کہنا ہے کہ ہم فی الحال دہلی نہیں جا رہے ہیں۔ ہمیں سونیا گاندھی نے اراکین اسمبلی سے ون ٹو ون بات کرنے کا حکم دیا ہے۔ آج رات سبھی اراکین اسمبلی سے ملیں گے۔ سب کی رائے لیں گے۔ سبھی اراکین اسمبلی قرارداد پاس کریں گے کہ سونیا گاندھی کو فیصلہ لینے کا اختیار دیا جائے گا۔اس معاملے سے متعلق اعلیٰ کمان نے حکم دیا ہے کہ معاملے کو جلد حل کیا جائے۔ اس کے لئے اراکین اسمبلی کی بات سننے کے بعد مرکزی آبزرور انہیں اپنی رپورٹ سونپیں گے۔ ملیکا ارجن کھڑگے مسلسل اعلیٰ کمان سے رابطے میں ہیں۔ اس درمیان سابق وزیر شانتی دھاریوال سی ایم آر کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ وزیر مہیش جوشی اور پرتاپ سنگھ کھاچریاواس بھی ہیں۔ وہ گہلوت حامیوں کی رائے لے کر آبزرور کو دیں گے۔ دوسری جانب، سی پی جوشی کے گھر گہلوت حامیوں کا مجمع لگا ہوا ہے۔