جے پور: راجستھان کے سیاسی حلقوں میں مبینہ “ریڈ ڈائری” پر جاری سیاسی بیانات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ریڈ ڈائری کے اندر چھپے ہوئے انکشافات آئندہ اسمبلی انتخابات میں حکمراں کانگریس پارٹی کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ ڈائری ریاست میں انتخابات میں کانگریس کو شکست دے گی۔پی ایم مودی نے دعویٰ کیا کہ ریاستی اسمبلی میں راجندر گودھا کی تیار کردہ ریڈ ڈائری میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے مبینہ بدعنوانی کی تفصیلات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ ڈائری کانگریس کے جھوٹ کی دُکان کا تازہ پروجکٹ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کانگریس کے سیاہ کارنامے ڈائری میں درج ہیں، جو ریاست میں انتخابات میں پارٹی کو شکست دے گی۔