اجمیر۔ راجستھان کے اجمیر سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر راج کمار جے پال نے فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرایا ہے ۔ ڈاکٹر جے پال نے اپنے کانگریسی ساتھیوں کلدیپ کپور، فخرے معینی، شیو بنسل کے ساتھ آج اجمیر کے سول لائنس تھانے میں انچارج افسر اروند چرن کو شکایت پیش کرتے ہوئے ادا کارہ کنگنا کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ اپنی شکایت میں انہوں نے کہا کہ کنگنا کا وہ بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 1947 میں ملنے والی آزادی، بھیک میں ملنے والی آزادی تھی۔ یہ غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔
