جے پور، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں کورونا وائرس کے تعلق سے حالات قابو میں ہیں اور وزیر اعلی اشوک گہلوت سمیت طبی شعبہ اور اس اعلی افسران ہر لمحہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔طبی اور صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس سے ابھی تک کوئی موت نہیں ہوئی ہے اور ریاست میں صورتحال پوری طرح قابو میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے ریاست میں ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کے نمونوں لئے ان میں سے صرف 32 پازیٹو کیس سامنے آئے ہیں۔ پازیٹو مریضوں کی بھی حالت مستحکم ہے ۔ڈاکٹر شرما نے کہا کہ کورونا کے تعلق سے ریاست میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ خود وزیر اعلی اور ہم محکمہ کے اعلی حکام کے ساتھ ہر لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی ریاست کے ہر ضلع کے کلیکٹرس اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کر کر رہے ہیں۔ محکمہ کے اعلی افسران کے ساتھ باقاعدہ فیڈ بیک لے رہے ہیں۔ محکمہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر مستعد ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری روہت کمار سنگھ اور طبی سیکرٹری ویبھو گالریا سمیت صوبہ کے نو آئی اے ایس افسر کورونا وائرس سے وابستہ ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور طبی شعبہ پوری مستعدی سے کام کر رہا ہے ، انہوں نے ان حالات میں پروپیگنڈے اور گمراہ کن خبروں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے ۔