راجستھان میں کووڈ متاثرہ کی نعش دفنانے کے بعد 21 لوگوں کی موت!

   

جئے پور:راجستھان کے سیکر ضلع کے ایک گاؤں میں ایک کووڈ متاثرہ خاتون کی نعش کو مبینہ طور پر دفنانے کے بعد تقریباً 21 لوگوں کی موت ہو گئی جس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق خاتون کی نعش کو بغیر کسی کووڈ پروٹوکول پر عمل کیے گجرات سے راجستھان کے سیکر لایا گیا تھا۔ راجستھان کانگریس چیف اور ریاست کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا کے اسمبلی حلقہ سیکر کے کھیورا گاؤں سے حال ہی میں اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ افسران نے کہا کہ نعش گجرات سے لایا گیا تھا اور گاؤں میں آخری رسومات ادا کیے جانے کے بعد نعش کے رابطے میں آئے تقریباً 21 لوگوں کی جان چلی گئی۔