جئے پور14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت راجستھان نے اسمبلی میں آج 5 فیصد تحفظات گجر طبقہ کے لئے منظور کیا ہے۔ اِس بل کی منظوری کے بعد اس طبقہ کو تعلیم اور ملازمتوں میں تحفظات مل جائیں گے۔ گجروں کے علاوہ 4 دیگر طبقات کے لئے بھی یہ بِل منظور کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے گجر طبقہ کی جانب سے تحفظات کے مطالبہ کیلئے شدید احتجاج جاری تھا۔ ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلیٹ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بِل کی منظوری کے بعد اگلا قدم مرکز سے رجوع ہونا ہے تاکہ دستور میں ترمیم کرتے ہوئے اِسے یقینی بنایا جاسکے۔