جئے پور : راجستھان میں کانگریس کے دو کیمپس بن گئے ہیں۔ جس سے ریاست میں پارٹی کی حکومت کو بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ چند ماہ قبل ہی سچن پائلٹ اور چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کے درمیان کشیدگی کو دور کیا گیا تھا۔ ان کے درمیان دوبارہ جھگڑا شروع ہوا ہے۔ نتیجہ میں بی جے پی کو فائدہ ہورہا ہے۔ بی جے پی نے گہلوٹ حکومت کو گرانے کی دوبارہ کوششیں شروع کردی ہیں۔ باغی کانگریس قائدین کو اکسایا جارہا ہے۔