جے پور، 23 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں رسوئی گیس سلنڈر میں آگ لگنے اور ضلع باڑمیر میں سلنڈر پھٹنے سے آج صبح نو افراد جھلس گئے ۔ موصول اطلاعات کے مطابق ضلع جھالاواڑ کے گنگادھار تھانہ علاقہ کے کولوا گوجر گاؤں میں صبح چائے بناتے وقت گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی ۔ حادثے میں چار بچوں سمیت چھ افراد جھلس گئے ۔ زخمیوں کو چومھلا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں جھالاواڑ اسپتال بھیج دیا گیا ۔ایک دیگر حادثے میں ضلع باڑ میر ضلع کے بالوترا بائی پاس کے نزدیک گوچریا علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جھلس گئے ۔