جئے پور ۔ 11جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے مطابق راجستھان کے بھرت پور ڈسٹرکٹ میں سڑک کی ایک جانب ایک گروہ یوگا کررہا تھا ۔ اسی اثناء ایک تیز رفتار کار اس میں گھس پڑی جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح میں کمہر۔ دھن واڑہ ہائی وے پر پیش آیا جس میں کار بے قابو ہوگئی۔ ایس ایچ او کمہر پولیس اسٹیشن رگھبیر سنگھ کے مطابق چند افراد صبح کی چہل قدمی کیلئے گذر رہے تھے کہ وہ یوگا کیلئے ایک مقام پر رگ گئے۔ اسی اثناء میں ایک بے قابو کار نے انہیں کچل ڈالا ۔ چار افراد کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دو افراد دواخانہ میں چل بسے ۔ راجستھان سیاحتی وزیر اور ایم ایل اے وشویندر سنگھ نے اس حادثہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ۔