جئے پور۔ (راجستھان) 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر برائے داخلی امور نتیانند رائے نے بتایا کہ راجستھان میں 1310ترک وطن کرنے والوں کو راجستھان کی شہریت دی گئی ہے۔ رائے نے بتایا کہ راجستھان حکومت نے 82 مائگرینٹس کو شہریت دی تھی جس کے جودھ پور، جیسلمیر، وجئے پور کے کلکٹروں نے بالترتیب 1113، 7 اور 108 افراد کو شہریت دی۔ شہریت ترمیمی ایکٹ غیر مسلم 31 ڈسمبر 2014ء سے قبل آئے تھے انہیں شہریت کی فراہمی کی ہدایت کرتا ہے۔ اس طرح جملہ 1310 افراد کو اب تک شہریت دی گئی ہے۔