راجستھان میں 500 روپئے میں گیس سلنڈر، گہلوٹ کا اعلان

   


جئے پور : راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسی کیٹگری تیار کر رہے ہیں جس کے اندر آنے والے لوگوں کو 1040 روپئے والا پکوان گیس سلنڈر محض 500 روپئے میں ملے گا۔ یہ سلنڈر اپریل سے ریاست میں دستیاب ہوگا۔ آئندہ ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں رسوئی سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کِٹ تقسیم کرنے کامنصوبہ لائیں گے۔