راجستھان میں 60 فیصد سے زیادہ خاندانوں کا مہنگائی ریلیف کیمپ میں رجسٹریشن

   

Ferty9 Clinic

جے پور:جے پور کے کل 18 لاکھ 16 ہزار 520 خاندانوں میں سے 11 لاکھ 323 خاندانوں یعنی 60 فیصد سے زیادہ خاندانوں نے گزشتہ 34 دنوں میں راجستھان میں چلائے جا رہے مہنگائی ریلیف کیمپ میں اپنا رجسٹریشن کرایا ہے ۔ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت نے بتایا کہ مہنگائی ریلیف کیمپ 24 اپریل کو شروع کیے گئے تھے جس کے بعد اب تک 43 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ گارنٹی کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو 51 ہزار 280 گارنٹی کارڈ جاری کئے گئے ۔ جن میں اناپورنا فوڈ پیکٹ اسکیم کے تحت 7 ہزار 102 مستفیدین، چیف منسٹر چرنجیوی ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم کے تحت 10 ہزار 479، چیف منسٹر چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت 10 ہزار 479، چیف منسٹر فری ایگریکلچرل الیکٹرسٹی اسکیم کے تحت 523، چیف منسٹر چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت 5 ہزار 79 گارنٹی کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔