جے پور: راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی عام انتخابات میں پہلی بار گھر بیٹھے ووٹنگ کی سہولت کے تحت اس بار منگل سے تقریباً 63 ہزار ووٹر ( بزرگ شہری اور معذور) ووٹ ڈالیں گے ۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے یہ بات بتائی۔راجستھان کا الیکشن ڈپارٹمنٹ جامع اور منصفانہ انتخابات کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، ریاست میں پہلی بار 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں اور 40 فیصد سے زائد معذوری کے زمرے کے خصوصی ووٹروں کیلئے اسمبلی عام انتخابات میں گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کا آغاز کیا گیا ہے ۔ گپتا نے کہا کہ منگل سے پوری ریاست میں ہوم ووٹنگ کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا ہے ۔ ہوم ووٹنگ کیلئے زیادہ سے زیادہ 1401 ووٹر بیتو اسمبلی حلقہ سے ہیں، 855 ولبھ نگر سے ، 819 ڈنگر پور، 652 مالویہ نگر، 666 سول لائنز اور 553 ووٹر ہوم ووٹنگ کیلئے شاہ پورہ اسمبلی حلقہ سے ہیں۔ وہیں ریاست میں سب سے کم ووٹروں کی تعداد کرولی اسمبلی حلقہ سے 15 ہے ، اس کے بعد پپلڈا سے 65، ہندولی سے 81 اور تیجارہ سے 109 ہیں جنہوں نے اس سہولت کیلئے درخواست دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 62 ہزار 927 اہل ووٹرز نے بطور متبادل اس سہولت کے لئے درخواست دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 62 ہزار 927 اہل ووٹرز نے بطور متبادل اس سہولت کے لئے درخواست دی ہے ۔
