راجستھان میں543سائبر ٹھگ گرفتار

   

جے پور: راجستھان پولیس کی طرف سے 2 سے 31 جنوری تک چلائے گئے ‘آپریشن سائبر شیلڈ’ کے تحت 171 معاملات درج کیے گئے ہیں اور 543 سائبر فراڈ کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے نیز 319 کے خلاف احتیاطی کارروائی کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل اتکل رنجن ساہو نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی مہم راجستھان حکومت کی طرف سے سائبر کرائم کنٹرول کے لیے دی گئی ہدایات پر شروع کی گئی تھی۔