٭ راجستھان کے ضلع سکر میں پنچایت انتخابات میں 97 سالہ خاتون ودیا دیوی کو سرپنچ منتخب کرلیا گیا۔ گزشتہ روز عہدیدار نے نتیجہ کا اعلان کیا۔ ودیا دیوی نے پرانا باس گرام پنچایت میں اپنے قریبی حریف کو 207 ووٹوں سے شکست دی۔ ودیا دیوی کے شوہر 1990ء سے قبل 25 سال تک اس پنچایت کے سرپنچ رہ چکے تھے۔
