جے پور: راجستھان کابینہ میں توسیع سے پہلے تین وزرا نے استعفیٰ دے دیا۔ تینوں کے پاس دوہری ذمہ داری تھی۔ تاہم بعد میں تمام وزراء نے استعفیٰ دے دیا تاکہ کابینہ میں توسیع اور ردوبدل میں آسانی ہوسکے ۔وزراء کی کونسل کا ہفتہ کی شام 7 بجے شام چیف منسٹر کی قیام گاہ پر اجلاس ہوا جس کے بعد تمام نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔ اتوار کو دن میں 2 بجے تمام وزراء پارٹی ہیڈکوارٹر پر جمع ہوں گے جہاں تمام امور سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔ شام 4 بجے حلف برداری تقریب منعقد ہوگی ۔ چند دن قبل اشوک گہلوٹ اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائیلٹ نے اس ضمن میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی ۔ ریاست میں پارٹی انچارج اجئے ماکن کل حلف برداری تقریب میں موجود ہوں گے ۔
