راجستھان کانگریس ہوئی متحد، بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی کویقینی بنانےپرتوجہ مرکوز: سچن پائلٹ

   

نئی دہلی: جیسے ہی راہول گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں داخل ہوئی، کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے سبھی سے اس ’تاریخی‘ مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ ریاست میں داخل ہونے والی یاترا سے پہلے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور پائلٹ نے اپنے اختلافات اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے جاری کشمکش کے باوجود ایک متحد چہرہ پیش کیا۔ پائلٹ اور گہلوت برسوں سے تلخ حریف رہے ہیں، لیکن یہ معاملات 2020 میں اس وقت سامنے آئے جب سابق وزیر اعلیٰ گہلوت کی قیادت کے خلاف بغاوت کر دی۔