جے پور : ایک غیر مستقل راجستھان رائلز (آرآر) کی ٹیم ہفتے کو جے پور میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں لکھنؤ سوپر جائنٹس (ایل ایس جی) کی میزبانی کرے گی، جہاں وہ اپنی تین میچوں شکست کے سلسلہ کو توڑنے اور ٹیم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی خواہاں ہوگی۔ سات میچوں میں صرف دو فتوحات کے ساتھ، رائلز پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے۔ وہ اس مقابلے میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف سوپر اوور میں ہونے والی دل شکن شکست کے بعد میدان میں داخل ہو رہی ہے۔ جیسے جیسے لیگ اپنے نصف مرحلے پر پہنچ رہی ہے، راجستھان کو یہ مایوسی جلدی پیچھے چھوڑنی ہوگی اگر وہ رشبھ پنت کی قیادت والی ٹیم کو شکست دے کر نیچے کے حصے سے اوپر اٹھنا چاہتے ہیں۔ راجستھان کی مہم کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں غیر مستقل مزاجی نے متاثر کیا ہے۔ کپتان سنجو سیمسن بھی پچھلے میچ میں پہلو کے کھنچاؤکا شکار ہو ئے تھے اور ریٹائر ہرٹ ہوکر میدان چھوڑے تھے، حالانکہ بعد میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔ راجستھان کی بیٹنگ، جو ہندوستانی بیٹرس پر انحصار کرتی ہے، بار بار ناکام ہوئی ہے، جس سے مڈل آرڈر دباؤ میں آجاتا ہے۔ تاہم اوپنر یشسوی جیسوال لگتا ہے کہ اپنی ابتدائی سست کارکردگی سے باہر ا گئے ہیں اور رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپیٹلز کے خلاف مسلسل نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اس فارم کو ہفتہ کے میچ میں بھی برقرار رکھ پاتے ہیں۔ سیمسن ابھی تک کوئی فیصلہ کن اننگز نہیں کھیل پائے، ان کی بہترین اننگز66 رنز کی تھی جو انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف پہلے میچ میں کھیلی تھی۔ سیمسن اور جیسوال کی فارم پرکافی کچھ انحصارکرے گا کہ راجستھان کی ٹیم شردْل ٹھاکر، اویس خان، دیگویش راتی اور روی بشنوئی جیسے بولروں کے خلاف کیسا کھیلتی ہے۔ ریان پراگ اور دھروو جوریل بھی اب تک بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور ٹیمکے بڑے اسکور کے لیے ان دونوں کا فارم میں آنا ضروری ہے۔ نتیش رانا نے دہلی کے خلاف 51 رنزکی اننگز کھیل کر فارم میں واپسی کی، اس سے قبل انہوں نے چنئی سوپر کنگز کے خلاف 81 رنز بنائے تھے۔ اب ان پر دباؤ ہوگا کہ وہ اس فارم کو آگے لے کر چلیں۔ بولنگ کے شعبے میں، جوفرا آرچر آہستہ آہستہ اپنی فارم میں واپس آ رہے ہیں، لیکن مجموعی طور پر راجستھان کا بولنگ شعبہ بے اثر ثابت ہوا ہے۔ سندیپ شرما کے علاوہ کوئی بولر اسکورنگ ریٹ پر قابو نہیں رکھ سکا ہے۔ دوسری طرف، ایل ایس جی بھی ہفتے کے میچ میں سی ایس کے کے خلاف شکست کے بعد آئے گی، لیکن ان کی مجموعی حالات بہتر ہے، جہاں سات میچوں میں چار جیت کے ساتھ وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔کامیابی کے ذریعہ وہ بہتر موقف حاصل کرسکتی ہے۔