راجستھان کی بدحکمرانی کو اکھاڑ پھینکنے کے عہد کو

   

بی جے پی کی مہم سے بڑی مضبوطی ملے گی :مودی
جے پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھا ن کی کانگریس حکومت پر ریاست کو بدحالی اور بد نامی کے دلدل بناکر رکھ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس بدحکمرانی کو اکھاڑ پھینکنے کے عہد کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ‘نہیں سہے گا راجستھان ’ مہم کو اس مہم سے بہت بڑی طاقت ملنے والی ہے ۔ مودی نے ریاستی بی جے پی کے کانگریس حکو مت کے خلاف سیکریٹریٹ گھیراؤ پروگرام کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی موجودہ حکومت نے جس طرح بہادر وں کی سر زمین راجستھان کو بد حالی اور بد نامی کا دلدل بناکر رکھ دیا ہے ، عوام جلد اس سے چھٹکارا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے بد انتظامی کو اکھاڑ پھینکنے کا عوام نے جو عہد لیا ہے ، اسے بی جے پی کی اس مہم سے بڑی تقویت ملنے والی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بیٹیوں کی عزت میں چلو،غریبوں کی بھلائی میں چلو، دلت کے احترام میں چلو ، کسان کا درد بھی سنو، ہنکارابھرو’۔ادھر جے پور میں بی جے پی کے سکریٹریٹ گھیراؤ سے پہلے دوپہر میں بی جے پی لیڈر اور کارکن اکٹھاہوئے اور ایک اجلاس کا انعقاد ہو اجسے بی جے پی لیڈروں نے خطاب کیا۔